اسلام آباد: تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس پانچویں روز بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا،کل منگل کو دوبارہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن آج بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہیں کر سکا، اور مشاورتی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور قانونی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تفصیلی فیصلہ حاصل کر کے بریفنگ کی تیاری کریں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔