لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری مل جائے گی۔ اس کے بعد حکومت ٹیکس، توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔
چینی سفارتخانے کے تعاون سے ایک ویڈیو لنک مباحثے میں انہوں نے کہا کہ قرض کی شرائط پوری کرنے میں دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودی عرب کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے اور حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں میکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے۔ حکومت داخلی قرضوں سے پرہیز کر رہی ہے اور بینکوں کو نجی شعبے کو قرض فراہم کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے سی پیک کے تحت علاقائی انضمام کے لیے اس وقت کو مناسب قرار دیا، بتایا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوز ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اس سے فائدہ اٹھانے کا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی ملک میں آئے گی۔
اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری کمپنیوں نے مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈ پر کام شروع کر دیا ہے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں اور مباحثے میں ملنے والی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے عمل کو اپنے ہاتھ میں لینے اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔