کراچی۔ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی، جبکہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ سیشن عدالت کے جج نے اعلان کیا تھا کہ ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا، لیکن اب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا کر نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے تحت سرکار کی طرف سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور پولیس نے نتاشہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں۔