اسلام آباد۔تحریک انصاف کے رہنما روف حسن کی پاکستان مخالف بھارتی راہول رائے چودھری کیساتھ پاکستان مخالف گفتگو منظر عام پرآگئی ،واٹس ایپ پیغامات میں واضح ہوگیا کہ روف حسن اور بھارتی لابی ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پوری طرح متحرک ہیں ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل روف حسن نے امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں، واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ روف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں ،وٹس ایپ چیٹ کے مطابق بھارتی را اسپانسرڈ تجزیہ نگار راہول رائے چودھری نے روف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ قائم کیا ،جواب میں رو¿ف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھراتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزوی طور پر درست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا،راہول رائے چودھری نے جواب دیا کہ’منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی،بھارتی راہول رائے چودھری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رو¿ف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ راہول رائے چودھری رو¿ف حسن سے کہتا ہے کہ ”ہیلو رو¿ف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،راہول رائے چودھری کہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے،راہول رائے چودھری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رو¿ف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے،لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنا کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے،پیغام میں روف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ایئرپورٹ پر نہ روکا گیا۔ میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا،رو¿ف حسن ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چودھری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہیلو راہول مجھے امید ہے کہ آپ اور فیملی سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ،جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں۔ میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی 10 الگ الگ مواقع پر مجھے عدالتی اجازت ناموں کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی،ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رو¿ف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چودھری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رو¿ف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے سپانسرکرتی ہیں ،رو¿ف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کئے جانے کے بعد راہول رائے چودھری کہتا ہے کہ”بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، راہول رائے چودھری نے رو¿ف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیں،جس کے جواب میں رو¿ف حسن اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں،یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے بھارتی خفیہ ادارے اور ہندوستانی میڈیا بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگار رو¿ف حسن کے راہول چودھری کے ساتھ پیغامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چودھری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے”را“کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے ،پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں جس کے شواہد ان واٹس ایپ پیغامات سے ظاہر ہیں ،یہ واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رو¿ف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔