ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے گنیش چتورتھی کے موقع پر اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش کے ساتھ پوجا کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، عامر خان نے اپنی بہن کے گھر پر روایتی رسومات میں حصہ لیا۔ انہوں نے روایتی لباس زیب تن کر کے تقریب میں شرکت کی۔
رشتوں کو نبھانے کیلئے تمنا بھاٹیا کا قیمتی مشورہ
علاوہ ازیں عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں وہ جنیلیا دیشمکھ کے ساتھ اداکاری کریں گے۔
عامر خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، جو ان کی پروڈکشن کمپنی ‘عامر خان پروڈکشنز’ کے بینر تلے بن رہی ہے۔
یہ فلم 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔