کیلیفورنیا: معروف انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے نئے اسٹیٹس فیچر کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، اس تازہ ترین فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس کو دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ نئے فیچر میں، جو لوگ اسٹیٹس دیکھیں گے، ان کی تصویر کے ارد گرد سبز رنگ کا ہالہ ظاہر ہوگا، جو ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی نشاندہی کرے گا۔
صارفین کیلئے بری خبر، انٹرنیٹ اکتوبر تک سست رہے گا،پی ٹی اے
یہ فیچر صارفین کو اسٹیٹس سیکشن میں جانے کی ضرورت کے بغیر، ویوور لسٹ سے براہ راست کسی دوسرے کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا مشاہدہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
فی الحال، یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔