وزارت توانائی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق، صوبہ سندھ میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار 3837 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کل 58 قابل تجدید توانائی کے منصوبے فعال ہیں۔ ان میں سے، 36 ونڈ پاور منصوبے 1845 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، جبکہ شمسی توانائی کے 10 منصوبے 680 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ہائیڈل کے 4 منصوبے 1053 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، اور شوگر ملز کی جانب سے گنے کے پھوک سے 259 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
بجلی کے بلوں میں اضافے، ٹیکسوں کیخلاف ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال
پرانے پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ نے انرجی مکس کو متنوع بنانے کے حکومتی وژن پر عمل پیرا ہے، اور سندھ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔