ممبئی: بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے ساتھی اداکار سدھارتھ کی طرف سے شادی کی پیشکش کے انداز کا انکشاف کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ادیتی نے سدھارتھ کی طرف سے شادی کے پیغام سے متعلق ایک وضاحتی نوٹ شائع کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ چند سالوں سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں اور حال ہی میں ان Engagement ہوئی ہے۔ سدھارتھ نے میری پسندیدہ جگہ پر گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ پھیلانے کے ذریعے شادی کی پیشکش کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، ادیتی نے اپنے اور سدھارتھ کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ نے شادی کی پیشکش کس انداز میں کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی، جنہوں نے حیدرآباد میں ایک اسکول قائم کیا تھا اور چند سال پہلے وفات پا گئیں۔ ادیتی نے مزید بتایا کہ سدھارتھ جانتا تھا کہ میں اپنی نانی کے ساتھ کتنی جڑی ہوئی ہوں، اور ایک دن اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا وہ ان سے مل سکتا ہے؟ ہم وہاں پہنچے جہاں میں نے بچپن گزارا تھا، اور نرسری سیکشن کے اوپر کی منزل پر سدھارتھ گھٹنے کے بل بیٹھ گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اس حرکت پر میں نے پوچھا کہ کیا تم کچھ تلاش کر رہے ہو یا تمہارے جوتے کے تسمے کھل گئے ہیں؟ جس پر سدھارتھ نے محبت سے مجھے مخاطب کیا اور کہا، “ادیتی، میری بات غور سے سنو”، اور پھر اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی۔