پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں توانائی کے منظرنامے میں انقلاب لانے کی کوشش کے تحت “بلیو ایل پی جی” پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
جس میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔
یہ پراجیکٹ پی ایس او کے مطابق، پاکستان میں ایل پی جی کی معیار، سہولت، اور دستیابی کو بہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ، اور پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او سید محمد طہٰ نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس ایس آئی کی گول میز کانفرنس ، پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے تجاویز پیش
پی ایس او کا کہنا ہے کہ یہ بلیو ایل پی جی پراجیکٹ صارفین کو ایل پی جی کی ترسیل اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار اور سہولت کو یقینی بناتا ہے۔
اوگرا کے مطابق، یہ پراجیکٹ مسابقتی قیمتوں کی حکمت عملی پر مبنی ہے جو صارفین کو آسانی سے آرڈر دینے اور ترسیل حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بلیو ایل پی جی کی مصنوعات محفوظ، ہلکے وزن، اور جدید مرکب سلنڈرز میں دستیاب ہیں۔
پی ایس او کا مقصد ملک بھر کی 100 فیصد آبادی کو توانائی تک رسائی فراہم کرنا ہے، اور اس طرح ملک گیر یوٹیلیٹی کمپنی کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کرنا ہے۔