ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے حال ہی میں وینس فلم فیسٹیول میں اپنے سوانحی ڈرامے “ماریہ” کے ورلڈ پریمیر کے دوران ایک دل کو چھو لینے والا عمل انجام دیا۔
ریڈ کارپٹ پر قدم رکھتے ہی، انجلینا نے ایک بیمار مداح کو دیکھا جو ایمیوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس (اے ایل ایس) کی وجہ سے بستر پر تھا۔
انجلینا بے ساختہ اس کی جانب بڑھی، زمین پر بیٹھ کر اس کے ساتھ بات چیت کی، اور اسے دل سے خوش آمدید کہا۔
“ماریا” میں اپنے کردار کیلئے فکرمند،امید ہے مداح مایوس نہیں ہونگے،انجلینا جولی
نجلینا کی اس خالص تواضع اور ہمدردی کا یہ لمحہ ویڈیوز اور تصاویر میں قید ہو گیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے انجلینا کے اس عمل کی بے حد تعریف کی، اور ان کی شائستگی کی ستائش کی۔
اسی دوران، “ماریہ” فلم کو بھی شاندار پذیرائی ملی، جسے اسٹینڈنگ اوویشن کا اعزاز ملا۔
انجلینا کی جذباتی اداکاری پر ناظرین نے بھرپور داد دی، اور فلم کے مستقبل کی ریلیز کے لیے امیدیں بڑھا دی ہیں۔
یاد رہے کہ “ماریہ” سال کے آخر میں نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔