اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی بندش کے سلسلے میں رولز آف بزنس 1973 میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں کابینہ نے پاکستان اور چین کے درمیان مین لائن-ون (ایم ایل-ون) منصوبے کے فنانسنگ معاہدے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس اسلام آباد میں ہوا اور اس میں دو نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ روز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، اور رولز آف بزنس 1973 میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے کی جانے والی ترمیم کی منظوری دی گئی
جس کے نتیجے میں یہ محکمہ غیر فعال ہو جائے گا۔ اجلاس میں چین پاکستان ریلوے کے فنانسنگ معاہدے کی منظوری بھی دی گئی، اور رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔