برازیل کے دارالحکومت ہراسیلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ ساؤ پالو کے مضافات میں پیش آیا۔ طیارے کے گرنے سے متعدد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے برازیل کے شہری دفاعی ادارے کے حوالے سے اطلاع دی کہ تمام 62 افراد جو طیارے میں سوار تھے، ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل کے صدر لوئی اناشیو لیولا ڈا سِلوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ طیارے میں 58 مسافر اور 4 عملے کے ارکان موجود تھے۔
فلائٹ راڈار 24 کے مطابق، طیارہ کاسکاویل سے ساؤ پالو پہنچ رہا تھا اور یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے پیش آیا۔
ووپاس ایئر لائنز نے اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔ اس طیارے کی آگ لگنے اور گرنے سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔