تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے متعلق باقاعدہ اپنا ایک بیان جاری کر دیا ہے
پاسدارانِ انقلاب نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو’شارٹ رینج پراجیکٹائل‘ سے شہیدکیا گیا
اور میزائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا جبکہ اس میزائل کو حماس رہنما کی رہائش کے قریب سے فائرکیا گیا۔
بیان کے مطابق نے مزید کہا کہ یہ حملہ اسرائیل نے “مجرم” امریکی حکومت کی حمایت سے کیا تھا، جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا۔
پاسداران انقلاب کے خصوصی انٹیلی جنس یونٹ نے واقعے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔