اسلام آباد ۔ماہ شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، اور اب شب برأت 13 فروری کو ہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے، اور اب یکم شعبان المعظم کل 31 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو ہوگی، جبکہ شب برأت 13 فروری کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت منعقد ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں ے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔