اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے احمد عباداللہ جو اسکول آف انٹرنیشنل لاء (SIL) اسلام آباد کے طالب علم ہیں، نے کمپنی لاء میں شاندار کارکردگی پر یونیورسٹی آف لندن کا سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس حاصل کیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ انعام، انڈرگریجویٹ لاءپروگرام کے ہر ماڈیول میں سب سے بہترین تین کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے تقریباً 16,000 طالب علم حصہ لیتے ہیں۔
SIL کی پرنسپل ندا ترین نے احمد کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “ہم اب ایسی دنیا میں نہیں رہتے جہاں صرف کورس کے مواد کو حفظ کرنا کافی ہو۔ اب طلباءکو اپنے نصاب کے مواد کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ نہ صرف اسے عملی دنیا میں لاگو کریں بلکہ اپنے قانونی دلائل کو پروفیشنل سطح پر پیش کریں۔ اگرچہ وہ طلباءہیں، ان کا کام بے عیب ہونا چاہیے۔ مجھے بہت خوشی ہے اور فخر ہے کہ طلبائ جیسے احمد نے اس چیلنج کو سمجھا ہے اور موقع پر ا±بھر کر سامنے آئے ہیں!
احمد نے اپنی کامیابی کا سہرا SIL کے ماحول اور ادارے کی حمایت کو دیا۔ “2022 میں SIL خاندان کا حصہ بننا میری زندگی کا سب سے قیمتی تعلیمی تجربہ رہا ہے۔ SIL کا متحرک اور معاون ماحول نے مجھے قانونی پیشے کی مختلف اور چیلنجنگ دنیا سے روشناس کرایا ہے، جو ترقی اور بہتری کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ کامیابی میرے والدین کی مسلسل حوصلہ افزائی، محنت اور دعاو¿ں، اور SIL کے معزز اساتذہ کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی تھی۔