لندن۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے معروف گانے ’’بدو بدی‘‘ کا نیا ورژن ’’بدو بدی 2‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔
گلوکار نے اس گانے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں گانے کے بول پرانے ورژن سے مختلف ہیں۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ’’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘‘ کی طرز اور بول کا اثر نظر آتا ہے، جس پر چاہت نے اپنی منفرد انداز میں مرچ مسالہ ڈالا ہے۔
گانے میں مزید رنگ بھرنے کے لیے، چاہت نے بے باک لڑکیوں کا بھی انتخاب کیا ہے، اور گانے کی ویڈیو میں انھیں ان لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، چاہت نے کیپشن میں لکھا کہ ’’نئے سال کے لیے خاص طور پر، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے ’’بدو بدی 2‘‘ نئے ماڈل کے ساتھ بطور گفٹ ریلیز کیا ہے۔‘‘
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہونے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی گانے کو 13 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔