بالی وڈ کے مشہور جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پیدائش کے بعد پہلی بار میڈیا سے ملاقات کی۔ یہ خصوصی تقریب پیر کی شام ان کے گھر پر منعقد کی گئی، جہاں جوڑے نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے متعارف کرایا، تاہم دعا کی تصاویر لینے سے منع کیا تاکہ اس کی پرائیویسی کا تحفظ کیا جا سکے۔
تقریب کے دوران دیپیکا نے دعا کو اپنی گود میں اٹھا رکھا تھا، جو ایک سفید لباس میں نہایت دلکش لگ رہی تھی۔ فوٹوگرافرز سے درخواست کی گئی کہ آواز کم رکھیں کیونکہ دعا حال ہی میں اپنی نیند سے جاگی تھی۔ رنویر سنگھ نے فوٹوگرافرز کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہوئے انہیں مٹھائیاں پیش کیں اور ان کے استقبال میں گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔
دیپیکا اور رنویر نے اس موقع پر میڈیا کو یقین دلایا کہ وہ مناسب وقت پر اپنی بیٹی کی تصاویر عوام کے ساتھ شیئر کریں گے، لیکن فی الحال ان کی ترجیح اپنی بیٹی کا سکون اور پرائیویسی برقرار رکھنا ہے۔
دیوالی کے موقع پر جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام “دعا” رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نام ان کے جذبات کا عکاس ہے کیونکہ دعا ان کی دعاؤں کا جواب ہے۔ انہوں نے کہا، “دعا کا مطلب ہے پراتھنا یا دعاؤں کی قبولیت، اور یہ ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا نام ہے۔”
سوشل میڈیا پر نام کے عربی پس منظر کے باعث کچھ لوگوں نے تنقید کی اور روایتی سنسکرت نام “پراتھنا” تجویز کیا۔ تاہم، جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام کو اپنی محبت اور شکر گزاری کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس پر مزید تبصرے سے گریز کیا۔