بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میچ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے انہیں سیریز کے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شامی نے نومبر میں رانجی ٹرافی کے دوران 43 اوورز کرائے تھے، اس کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی کے نو میچز بھی کھیلے، جہاں وہ اضافی بولنگ سیشن کا حصہ تھے تاکہ ٹیسٹ میچز کی تیاری کی جا سکے۔ تاہم، ان کے زیادہ بولنگ ورک لوڈ کی وجہ سے بائیں گھٹنے پر معمولی سوجن آگئی ہے۔
بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے حالیہ طبی معائنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ شامی کو مزید وقت درکار ہے تاکہ ان کے گھٹنے کی حالت بہتر ہو سکے، اور اسی وجہ سے انہیں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں سمجھا گیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔