بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورنٹ “Scarlett House” کھولا ہے، جس کی خوب شہرت ہو رہی ہے۔
اس ریسٹورنٹ میں ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر ارباز خان اپنے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کے ساتھ موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادا اور دادی کو سہارا دے کر ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔
ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے، جس پر بھارتی میڈیا میں بحث جاری ہے۔ دوسری جانب، ارہان خان اور نروان خان کی دادا اور دادی کا خیال رکھنے پر مداحوں نے دونوں بچوں کی خوب سراہنا کی۔
یہ ریسٹورنٹ ملائیکہ اور ان کے بیٹے ارہان خان نے مل کر کھولا ہے، جس کی اوپننگ کی تقریب کچھ دن قبل منعقد کی گئی تھی۔