اسلام آباد۔حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے 16 دسمبر کو اسلام آباد اور لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں 16 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
اسی طرح، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور شہر میں بھی اس روز تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے، تاہم یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
یہ اقدام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔