امریکا میں ایک شخص نے اپنی اسکیٹ بورڈ پر 57 دن، 6 گھنٹے اور 56 منٹ کے عرصے میں 3162 میل کا سفر طے کر کے کم وقت میں امریکا پار کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
نیو یارک سے تعلق رکھنے والے چاڈ کارُوسو نے اپنی اسکیٹ بورڈ مہم کا آغاز کیلیفورنیا کے وینس بیچ سے کیا اور اس سفر کا اختتام ورجینیا بیچ پر کیا، جو بحرِ اوقیانوس کے کنارے واقع ہے۔
اس عظیم کارنامے نے چاڈ کو مردوں کی کیٹیگری میں کم وقت میں اسکیٹ بورڈ پر امریکا پار کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دلایا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے، چاڈ نے بتایا کہ جب وہ ورجینیا بیچ پر اسکیٹنگ ختم کر رہے تھے، ان کے گرد سیکڑوں افراد موجود تھے، پولیس کے اہلکار بھی وہاں تھے اور مقامی اسکیٹرز ان کے ساتھ چل رہے تھے۔ اس موقع پر چاڈ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
چاڈ نے کہا کہ اس دوران وہ مسلسل اپنی نوجوانی کے دنوں کو یاد کر رہے تھے جب انہوں نے اسکیٹنگ میں آگے جانے کے لیے اسکول چھوڑا اور ان برسوں میں اسکیٹنگ کو ترک کرنے کی آوازوں کا مقابلہ کیا۔