پاکستانی شوبز کے معروف اداکار اور پروڈیوسر یاسر حسین نے حالیہ دنوں انڈسٹری میں بیوٹی سرجریوں، خاص طور پر بوٹاکس کے زیادہ استعمال کرنے والے فنکاروں پر شدید تنقید کی۔
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو بوٹاکس کے زیادہ استعمال سے اپنے چہرے کے ایکسپریشنز (تاثیرات) کھو چکے ہیں۔ انہوں نے ایک ہالی ووڈ کی سپر ماڈل کا پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں بوٹاکس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات کی وضاحت کی گئی ہے۔ یاسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو اپنے قدرتی تاثرات کو محفوظ رکھنا چاہیے اور غیر ضروری کاسمیٹک طریقوں سے بچنا چاہیے۔
یاسر نے مزید کہا کہ بوٹاکس ایک میڈیکل طریقہ کار ہے جو چہرے کی جھریوں اور باریک لکیروں کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال چہرے کے ایکسپریشز کو منجمد کر دیتا ہے، جس سے فنکاروں کے چہروں پر قدرتی تاثرات نظر نہیں آتے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے اور وہ اس پر کھل کر بات کرنے کے حامی ہیں۔
اس کے علاوہ، یاسر حسین ان دنوں اپنی نئی سیریز ’پیرڈائز‘ کی ہدایتکاری کر رہے ہیں، جس میں ان کی اہلیہ اقرا عزیز اور شجاع اسد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔