ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیئری اشیاء، آئس کریم اور گوشت سے بنی مصنوعات میں پایا جانے والا کیمیکل “کیراگینن” (جسے ای 407 بھی کہا جاتا ہے) ٹائپ 2 ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے۔ کیراگینن کو فوڈ انڈسٹری میں اپنی جیل جیسی خصوصیت کی وجہ سے ایملسیفائر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن محققین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کیمیکل نہ صرف پیٹ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے بلکہ بلڈ شوگر کی سطح کو غیر مستحکم کرنے اور باول کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
جرمنی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس بات کا مطالعہ کیا کہ آیا کیراگینن کھانے کی میٹھی اشیاء میں لوگوں کو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا کرسکتا ہے یا نہیں۔ اس مطالعے میں 27 سے 31 برس کے درمیان 20 صحت مند افراد کو ان کی معمول کی خوراک کے ساتھ روزانہ 250 ملی گرام کیراگینن دیا گیا، جبکہ دیگر 20 افراد کو پلیسبو دیا گیا۔ دو ہفتوں کے اختتام پر محققین نے شرکاء کے دماغ اور پیٹ کا ایم آر آئی اسکین کیا اور سوزش کی علامات تلاش کیں، جو پیٹ کے متعدد امراض کے آنے کے اشارے ہوتی ہیں۔
محققین نے انسولین کی حساسیت کی بھی پیمائش کی، کیونکہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں جسم میں انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے، جس سے شوگر کی سطح خطرناک حد تک بلند یا کم ہو جاتی ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق، پلیسبو لینے والے گروپ کے مقابلے میں کیراگینن کھانے والے افراد کا وزن بڑھا اور انسولین کی حساسیت میں کمی واقع ہوئی۔ اس تحقیق نے اس بات کو ثابت کیا کہ کیراگینن کی کھپت سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
eating too much ice cream side effects health benefits of ice cream healthy ice cream how to make ice cream ice cream ice cream benefits ice cream mask side effects ice cream recipe ice cream side effects ice cream खाने के side effects nivea cream side effects sandal cream side effects side effect of eating ice cream side effects of eating ice cream side effects of ice cream skin lite cream side effects skin shine cream side effects