اسلام آباد۔پاک سوزوکی نے سوزوکی بولان کی پیداوار روکنے کے بعد پاکستان میں سوزوکی ایوری کی اسمبلنگ شروع کر دی ہے، جو ایک فیملی کار ہے۔
سوزوکی ایوری شہری علاقوں کی تنگ سڑکوں پر چلانے، روزمرہ کی سواری یا طویل سفر کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ گاڑی آرام دہ سفر کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
ایوری میں 660 سی سی آر سی سی وی ٹی (Variable Valve Timing) انجن نصب ہے، جو انجن کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے اور ایندھن کی بچت کے ساتھ کم سے کم اخراج کو یقینی بناتا ہے۔
سوزوکی ایوری کے لیے ایکسچینج فنانسنگ پیشکش
پاک سوزوکی نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے ساتھ مل کر سوزوکی ایوری پر ایکسچینج فنانسنگ کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
اس آفر میں شامل ہیں:
ایوری VX کے لیے 1,50,000 روپے کا ایکسچینج بونس
5 سالہ قسطی منصوبے پر 14.99 فیصد بینک فنانسنگ کی شرح
خصوصی انشورنس کی شرح 1.5 فیصد
جو افراد اپنی پرانی گاڑیاں ایکسچینج کرنا چاہتے ہیں، وہ سوزوکی کے مجاز ڈیلرشپس کا دورہ کر کے صرف 30,900 روپے ماہانہ کی قسط سے سوزوکی ایوری اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔