مخصوص تاش کے پتے بنانے والے راب ہیلیفیکس نے دنیا کا سب سے بڑا تاش کا پتہ بنا کر دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
راب ہیلیفیکس نے اس سے پہلے رواں برس کے شروع میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے چھوٹی تاش کی گڈی (5.0 mm x 3.6 mm) بنا کر پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت کے رام کمار سارنگاپانی کا 2020 میں قائم کیا گیا 2.87 میٹر بڑے تاش کے پتے کا ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔
ریکارڈ کی شرائط کے مطابق کارڈ کا سائز عام تاش کے پتوں سے بہت بڑا ہونا چاہیے تھا اور اسے کمرشلی دستیاب تاش کے پتے کی نقل بنانا تھا۔ راب نے کئی چھوٹی تصاویر کا ایک موزائک تیار کر کے دل کے بادشاہ کا پتہ بنایا اور اسے لندن میں واقع گینیز ورلڈ ریکارڈز کے دفتر میں بھیجا۔
یہ تاش کا پتہ 3 میٹر اونچا اور 2.02 میٹر چوڑا ہے، جو کہ دنیا کے سب سے طویل القامت شخص، سلطان کوسین سے بھی بڑا ہے۔ اس منفرد اور شاندار تخلیق کے ذریعے راب ہیلیفیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا دوسرا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔