بھارت کے مشہور اداکار ویویک اوبرائے نے فلمی ناکامیوں اور تنازعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کاروباری دنیا میں ایک کامیاب نام بنا لیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے 12 کروڑ روپے مالیت کی لگژری کار رولز رائس کلینن خریدی، جس نے سب کو حیران کن کردیا۔
2002 میں فلم “کمپنی” سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ویویک اوبرائے نے “ساتھیا”، “مستی” اور “اومکارا” جیسی ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کی۔ تاہم، ان کی ذاتی زندگی کے تنازعات، خاص طور پر ایشوریا رائے کے ساتھ تعلقات اور سلمان خان کے ساتھ کشیدگی نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔ ویویک اوبرائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے فلمی کیریئر کا بائیکاٹ بھی کیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔
رپورٹس کے مطابق، ویویک اوبرائے کا نیٹ ورتھ 1200 کروڑ بھارتی روپے ہے، جو انہیں بھارت کے 15 امیر ترین اداکاروں میں شامل کرتا ہے۔ ان کی دولت کا بڑا حصہ ان کے کاروباری اقدامات سے آتا ہے۔ ویویک اوبرائے رئیل اسٹیٹ کمپنی “کرما انفرااسٹرکچر” کے مالک ہیں اور “اکوا آرک” کے بانی ہیں، جو راس الخیمہ میں 2300 کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہے۔ اس کے علاوہ، وہ یونیورسٹی کے شریک بانی اور کئی اسٹارٹ اپس میں اینجل انویسٹر بھی ہیں۔
ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار نے انہیں اداکاری کو اپنے شوق کے طور پر جاری رکھنے میں مدد فراہم کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، “میں لوگوں کو یہی کہتا ہوں کہ مالی آزادی حاصل کریں تاکہ آپ اپنے اور اپنے بچوں کے خواب پورے کر سکیں۔”
ویویک اوبرائے کو حال ہی میں روہت شیٹی کی ویب سیریز “انڈین پولیس فورس” میں دیکھا گیا، جو ایمیزون پرائم پر دستیاب ہے۔