بیسویں سالانہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ڈے کے موقع پر لندن میں پہلی بار دنیا کی سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے قد والی خواتین نے ملاقات کی۔
رومیسا گیلگی، جو کہ 27 سالہ ترک ویب ڈویلپر ہیں، اور بھارتی اداکارہ جیوتی امگے دی ساوائے، جو دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون ہیں، لندن کے ایک ہوٹل میں ایک دوسرے سے ملیں۔
رومیسا گیلگی نے اس موقع پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ قد کے فرق کی وجہ سے کبھی کبھار ہمارے لیے ایک دوسرے سے نظریں ملا کر بات کرنا مشکل ہو جاتا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا ملنا ایک شاندار اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔ اس ملاقات میں ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ ہم دونوں میں بہت سی باتوں میں مشابہت بھی ہے۔
30 سالہ جیوتی امگے کا قد 62.8 سینٹی میٹر (2 فٹ 1 انچ) ہے اور وہ دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون ہیں، جبکہ رومیسا گیلگی 215.16 سینٹی میٹر (7 فٹ 1 انچ) کے قد کے ساتھ دنیا کی سب سے لمبی خاتون کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز رکھتی ہیں۔
رومیسا گیلگی ویور سنڈروم نامی ایک نایاب حالت کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ان کا قد تیزی سے بڑھا اور ان کی ہڈیوں میں خرابی آئی۔ دوسری جانب، جیوتی امگے، جنہوں نے امریکی ٹی وی سیریز امریکن ہارر اسٹوری میں “ما پیٹائٹ” کا کردار ادا کیا ہے، بونے پن کی ایک شکل “اچونڈروپلیشیا” کا شکار ہیں۔