ماہرین نے حالیہ تحقیقات میں پایا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد اب پہلے کی نسبت طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔
امریکا میں پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ مہلک کینسر سمجھا جاتا ہے، تاہم ایک نئی رپورٹ، جو مختلف ریاستوں میں کینسر کے کیسز کا تجزیہ کرتی ہے، کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کی بقا کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
امریکی لنگز ایسوسی ایشن (اے ایل اے) کے صدر اور سی ای او ہیرالڈ وِمر نے کہا کہ اگرچہ ابھی کچھ کام باقی ہے، لیکن وہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دیکھ بھال کے مستقبل کے بارے میں بے حد پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کے مواقع موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کی شرح میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تاہم، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینسر کی تشخیص تک رسائی ابھی تک متوازن نہیں ہے، خاص طور پر مالیکیولر، جینومک یا جینیاتی ٹیسٹنگ تک رسائی میں فرق پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، صرف 15 ریاستوں میں کینسر کے علاج کے لیے جامع انشورنس کوریج موجود ہے، جب کہ مزید پانچ ریاستوں میں اس کوریج کے لیے کچھ بیمہ منصوبوں کی ضرورت ہے۔