پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ حنا بیات نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے حنا بیات خواجہ نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پر کہا کہ ہمارے معاشرے میں برداشت کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، اور مرد و خواتین دونوں میں ماضی کی نسبت کم صبر و تحمل پایا جاتا ہے۔
حنا بیات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خواتین بہت سی زیادتیوں کو برداشت کرتی تھیں جو کہ عام سی بات سمجھی جاتی تھی، مگر آج کل خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں اور جسمانی یا جذباتی زیادتیوں کو مزید برداشت نہیں کرتیں۔
یہ تبدیلی ایک مثبت قدم ہے، تاہم اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ مرد و خواتین دونوں کو اپنے رشتہ کو مضبوط بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر درگزر کرنے کی عادت اپنانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسائل غیر معمولی نہ ہوں تو دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو موقع دے کر رشتہ بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ حنا بیات نے اپنی ازدواجی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محبت، حمایت، اور خاندان کے درمیان ہم آہنگی کسی بھی کامیاب رشتہ کی بنیاد ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں طلاق کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ گھریلو تشدد اور قتل کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔