کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی تیز رفتاری کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث انڈیکس نے 99 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرلی۔
جمعہ کے روز مارکیٹ کا آغاز 686 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 98014 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مثبت رجحان کی بدولت، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1205 اور پھر 1303 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 98631 پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچا۔
سٹاک مارکیٹ میں اچانک 2057 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 98 ہزار کے بعد 99 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کی اور 99385 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 57 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، جس کے بعد بازار میں مندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تاہم، آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مارکیٹ میں تیز مثبت رجحان غالب ہے۔