اسلام آباد ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی حالات، اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں مولانا فضل الرحمن کے اہم کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ پاکستان کے قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود ہے۔