کاشغر۔چین اور پاکستان کے طبی اداروں کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت ایم او یو) پر دستخط ہو گئے جس میں طبی خدمات، تحقیق اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ہاسپٹل کوآپریشن الائنس کی سہولت سے ہونے والے اس معاہدے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانا، جگر کے ایچینوکوکوسس کے علاج، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور تحقیق ی نتائج میں تبدیلی جیسے شعبوں میں گہرے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دستخط کی تقریب کے دوران کاشغر ہیلتھ کمیشن کے نمائندوں نے کاشغر پریفیکچر کے فرسٹ پیپلز ہسپتال اور دیگر مقامی طبی سہولیات کے حکام کے ساتھ پاکستان کے گلگت صوبائی ہسپتال کے طبی رہنماوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اہم موضوعات میں بین الاقوامی طب، ٹیلی میڈیسن، متعدی بیماریوں پر قابو پانے، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا ایپلی کیشنز، اور روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)کا فروغ شامل تھا.چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر کاشغر ہیلتھ کمیشن کے عہدیداروں نے بین الاقوامی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارمز کو آگے بڑھانے کے عزم پر زور دیا اور کثیر الجہتی آن لائن مشاورتی خدمات کے ساتھ “اسمارٹ ہسپتال” کے اقدامات کو اجاگرکیا۔ اس اقدام کا مقصد جغرافیائی رکاوٹوں پر قابو پانا اور تعلیمی تبادلوں اور اہلکاروں کے دوروں کو آسان بنانا ہے ، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بااختیار بنانے کے مقصد کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔