اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے لیے تین رہنماؤں کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
ان رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ، اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شامل ہیں۔
یہ تقرریاں عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہیں، جن کے بارے میں باضابطہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔