24 اسلام آباد۔نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے تناظر میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل (این اے 48) راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا۔
پولیس کی یہ کارروائیاں احتجاج کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاہم ان گرفتاریوں نے تحریک انصاف کے حامیوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ کارکنان اور رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ سے احتجاجی ماحول مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔