پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ہانیہ عامر، جو حالیہ دنوں میں اپنی کامیاب فلم کبھی میں کبھی تم کے بعد دنیا بھر میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان دنوں مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقات اور انٹرویوز کے لیے دوروں پر ہیں۔ ان دوروں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر نظر آتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہانیہ عامر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شاہ رُخ خان سے ملنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے جو جواب دیا، وہ دل کو چھو لینے والا تھا۔ ہانیہ نے کہا، “شاہ رُخ خان اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو برائے مہربانی مجھ سے ملیں۔”
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک شاہ رُخ خان سے نہیں مل پائیں، اور یہ بات ان کے لیے انتہائی مایوس کن ہے۔ مزید یہ کہ ہانیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ شاہ رُخ خان اور وہ اچھے دوست بن سکتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر شاہ رُخ خان کی بڑی مداح ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ کئی مواقع پر ان کے مخصوص انداز میں ویڈیوز بناتی نظر آچکی ہیں، جس سے ان کی شاہ رُخ خان کے لیے محبت اور عقیدت کا اندازہ ہوتا ہے۔