کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 92,796 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
رواں ہفتے کے آغاز سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا، اور جمعہ کے روز کاروبار کا پہلا سیشن ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ ختم ہوا۔ اس دوران مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر بھرپور اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح کو عبور کرتے ہوئے 93,140 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔