پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ عالمی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں محمد آصف نے ایشیائی چیمپئن ایران کے علی گھر غوزلو کو 3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل اس فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حریف کھلاڑی کو بے بس کر دیا اور فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد آصف نے تین مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جو ان کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے۔
اس فتح کے ساتھ محمد آصف نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
محمد آصف نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 سینچری بریک کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انہوں نے قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔