ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اشارہ دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث پاکستان میں موسموں کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے بجلی اور دیگر توانائی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آئندہ 10 سال میں بجلی کی طلب میں 10 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ 2050 تک یہ اضافہ 20 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک پاکستان میں گیس کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں ہر سال 5 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔