پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناسازی انتہائی مایوس جواب دیتے صحافی کو جھاڑ پلا دی ۔
پشاور میں گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کر ادیا گیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے ۔جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے انتہائی مایوس جواب دیااور صحافی پر غصے کا اظہار کیا
علی امین گنڈا پور نے مریم نواز کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار سے انکار کرتے ہوئے صحافی سے کہا کہ اگر آپ کو مریم نواز کی بڑی فکر اور ٹینشن ہے تو اس کے لئے دعا کریں ،میں ان کو اتنا فالو نہیں کرتا ۔