ہالی وڈ میں دو دہائیاں قبل ایک واقعہ پیش آیا جس نے سب کو چونکا دیا اور شائقین میں ہلچل مچا دی۔ یہ اس وقت ہوا جب عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، جنہیں “دیو داس” سے بے پناہ مقبولیت ملی، نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ فلم “ٹروئی” میں ایک اہم کردار کی پیشکش کو رد کر دیا۔
یہ وہ دور تھا جب بالی ووڈ کی ملکہ کو بین الاقوامی سطح پر دیکھنے کی خواہش میں ان کے مداح بے چین تھے، لیکن ایشوریہ نے بھارتی سینما میں کام کرنے کو زیادہ اہمیت دی اور ہالی ووڈ کی پیشکش کو نظر انداز کر دیا۔
فلم “ٹروئی” 2004 میں منظر عام پر آئی، اور اس کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ایشوریہ نے وضاحت کی کہ جب “دیو داس” نے کینز فلم فیسٹیول میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی، تو انہیں ہالی ووڈ سے کئی پیشکشیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے ایک “ٹروئی” میں ایک اہم کردار تھا، لیکن اس کے ساتھ ایک شرط تھی کہ پروڈیوسرز چاہتے تھے کہ وہ اپنے شیڈول میں 6 سے 9 ماہ کا وقت مخصوص کریں، جو کہ ایک چھوٹے سے کردار کے لیے کافی طویل مدت تھی۔