بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
دیپیکا اور رنویر 14 نومبر 2018ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اور رواں برس 9 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اب سامنے آیا ہے۔
دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’دعا پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ “یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے، اس لیے اس کا نام دعا رکھا ہے۔ ہم شکرگزار ہیں۔”
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کی بیٹی نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے، اور اس کے ننھے پاؤں نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک انہوں نے اپنی بیٹی کا چہرہ میڈیا پر نہیں دکھایا ہے۔ یہ خوشخبری ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے۔