لندن ۔پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ شب لندن میں سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 مظاہرین کے خلاف درج کرایا جائے گا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ میں اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی۔قاضی فائز عیسیٰ پر مظاہرین کے حملے کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا حکم دیا ہے۔