لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری روکنے کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت منظور کر لی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد رضا قریشی نے پٹیشن کی تفصیلات پر غور کیا۔ درخواست گزار، ایڈووکیٹ نزاکت حسین، نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن 31 اکتوبر کو نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ نجکاری کے لیے ابھی تک ویلیو ایشن مکمل نہیں ہوئی، جس کی بنا پر فروخت یا نجکاری ممکن نہیں۔
ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ جس پر عدالت نے یہ قرار دیا کہ نجکاری کے عمل میں ایک وقت درکار ہوتا ہے، اور آئندہ سماعت پر فریقین کی بات سنی جائے گی۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔