اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا نے گیپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر کمپنی کا جواب تسلی بخش نہیں پایا گیا، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
نیپرا نے حکم نامے میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے 6 شہریوں کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور متاثرہ خاندان کے افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، گیپکو کو 15 روز کے اندر نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گیپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 2022-23 میں کرنٹ لگنے سے 9 ہلاکتیں ہوئی تھیں، جن میں 6 شہری اور 3 گیپکو کے ملازمین شامل تھے۔ نیپرا نے 30 اگست 2023 کو گیپکو کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔