اسلام آباد۔وزیراعظم 31اکتوبر کو قطر جائیں گے ،شہباز شریف قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پرکریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شرہف دوحہ میں پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم امیر قطر اور اعلی قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا
قطری سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیبات و مواقع کا جائزہ لیا جاے گا