فیصل آباد ۔معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے ان پر تنقید کی۔فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ فرماتے ہیں کہ گروہ مت بناؤ، میرا مقصد لوگوں کو آپس میں ملانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر انہیں خوشی ہوئی اور اگر کوئی ان سے اختلاف رکھتا ہے تو انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اللہ کی طرف بلانے والوں کے دلوں میں اللہ محبت ڈالتا ہے، اور مسلمانوں کو ایک مشترکہ بنیاد پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پر بھی گفتگو ہوگی کہ کتنے فیصد لوگ پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں۔