اسلام آباد۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بشریٰ بی بی کے لاہور کے بجائے پشاور جانے کی وجوہات صحافیوں کو بتا دیں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ایوان صدر میں آنا اور تقریب حلف برداری میں شرکت کیسی لگی جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیف جسٹس میرے علاقہ کے ہیں، پھر دعوت نامی بھی موصول ہوا تو شرکت مناسب جانی، جسٹس منصور علی شاہ نے خود ہی قبول کر لیا تو ہم شرکت کیوں ناں کرتے، بشری بی بی کی کی رہائی اور ڈیل سے متعلق صحافی کے سوال پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الحمد اللہ میری کوششوں سے وہ بشری بی بی رہا ہوئیں، یہ اچھی بات ہے، آگے بھی انشا اللہ اچھا ہی ہوگا،عمران خان کی رہائی کے لئے آخری حد تک جاﺅں گا،بشری بی بی کی لاہور کے بجائے پشاور جانے کی خبروں سے متعلق وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور میں بھی سیکورٹی میں نے ہی دینا تھا تو ا سکے سوچا پشاور میں ان کا رہنا زیادہ بہتر رہے گا۔