اسلام آباد۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایک ہزارمستقل گھروں کی تعمیر کا ایک بڑا اقدام کا اعلان کیا ہے۔
یہ منصوبہ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے کمیونٹیز کی دوبارہ تعمیر نو اور عوامی سہولتی اقدامات کے ایک وسیع سلسلے کا حصہ ہے۔
یہ اعلان 8 اکتوبر 2024 کو ہونے والے ایک تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں کنگ سلمان ریلیف کے آپریشنز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل انجینئر احمد علی البیز نے NDMA کے ساتھ تعاون کے پروگرام پر دستخط کیے۔
ایک ہزار گھر جن میں دو کمرے، ایک کچن اور ایک باتھ روم شامل ہے، تقریباً 7,000 افراد کے لیے محفوظ، رہائش فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں پر مرکوز ہے، جس میں 590 گھر ڈیرہ اسماعیل خان اور 410 گھر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تعمیر کیے جائیں گے۔
ان منصوبے کے ذریعےکنگ سلمان ریلیف سینٹر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مدد کو جاری رکھنے، بحالی کی کوششوں اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔