کراچی: سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی منڈیوں میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2757 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔