اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس کے پانچ انسپکٹرز کو نئے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ تمام افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، انسپکٹر محمد سرفراز کو ایس ڈی پی او کوہسار اور ویمن کا اضافی چارج دیا گیا، جبکہ انسپکٹر عبدالستار کو ایس ڈی پی او گولڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
انسپکٹر عاشق علی منور کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ کا اضافی چارج دیا گیا۔ مزید برآں، انسپکٹر نور اسلام کو ایس ڈی پی او رمنا کا اضافی چارج دیا گیا، اور انسپکٹر اشرف کو ایس ڈی پی ترنول کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ان سب کی تفصیلات شامل ہیں۔